پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

فٹبال ورلڈ کپ، تمام ٹیموں کے کھلاڑی کارکردگی کے جوہر دکھاتے رہے ، جاپانی اور سینیگال کے شائقین نے ایسا کام کردکھایا کہ سب دنگ رہ گئے

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ کے کسی بھی سنسنی خیز میچ کے بعد سٹینڈز میں کوڑا، بوتلیں اور کھانے کی چیزوں کے خالی پیکٹ پڑے ملتے ہیں۔گزشتہ رات جاپان کے شائقین کی بھی خوشی دیدنی تھی۔ ان کی ٹیم کولمبیا کے خلاف اپنا پہلا میچ 0۔2 سے جیت گئی۔ یہ جاپان کی جنوبی امریکہ کے کسی بھی ملک کے خلاف پہلی جیت تھی۔لیکن جو کچھ میچ کے بعد ہوا اسے دیکھ کر سب ہی دنگ رہ گئے۔

جاپان کے شائقین نے میچ ختم ہوتے ہے سٹیڈیم کی صفائی شروع کر دی۔بڑے بڑے کچرے کے تھیلے تھامے جاپانیوں نے ہر نشست کو صاف کیا اور جب وہ نکلے، تو سٹینڈ ایسا منظر پیش کر رہے تھے جیسے وہاں کوئی بیٹھا ہی نہیں تھا۔جاپان میں مقیم صحافی سکاٹ میکنٹائر کے مطابق ‘یہ نفاست صرف فٹبال کے لیے ہی نہیں ہے، صفائی جاپانی ثقافت کا کلیدی حصہ ہے۔‘وہ اس وقت ورلڈ کپ کے لیے روس میں موجود ہیں اور جاپانی شائقین کی اس صفت سے بخوبی واقف ہیں۔’کہا جاتا ہے کہ فٹبال کسی بھی ملک کی ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔ جاپان میں سماجی طور پر صفائی ایک بہت اہم چیز ہے اور جاپانی شائقین تمام میچوں کے بعد ایسا ہی کرتے ہیں۔’سینیگال کے شائقین بھی پیچھے نہ رہے اور اس سال ورلڈ کپ میں اْن کی ٹیم کے میچ کے بعد وہ بھی گراؤنڈ کی صفائی میں مگن نظر آئے۔لیکن سٹیڈیم صاف کرنے کی روایت جاپان نے ہی ڈالی اور اب یہ ان کی وجہ شہرت بن گئی ہے۔یہ رویہ ابھی بھی کچھ ممالک کے لوگوں کے لیے حیران کن ہے۔’اگر آپ کوئی بوتل یہ خالی پیکٹ زمین پر گرا بھی دیں گے تو کوئی نہ کوئی جاپانی آپ کو ضرور ٹوکے گا اور کہے گا کہ اسے اٹھا لیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…