پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ورلڈ کپ فٹ بال ٗپرتگال ٗیوراگوئے کامیاب، مراکش، سعودی عرب ایونٹ سے باہر

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)پرتگال نے شہرہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی کے باعث اور یوراگوئے نے سواریز کے گول کی بدولت بالترتیب مراکش اور سعودی عرب کو 1۔0 سے شکست دیکر ورلڈ کپ سے باہر کردیا ۔تفصیلات کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کے لوزھنیکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ بی کے اہم میچ میںرونالڈو

نے اپنی کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے میچ کے ابتدائی لمحات میں گول کرکے پرتگال کو گروپ کی سرفہرست ٹیم بنا دیا۔مراکش اس شکست کے ساتھ ہی عالمی کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔یاد رہے کہ پرتگال نے اپنے پہلے میچ میں رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک کے باعث اسپین کے خلاف میچ کو برابر کرتے ہوئے ایک پوائنٹ حاصل کیا تھا۔مراکش کو پہلے میچ میں ایران سے ایک گول کی شکست ہوئی تھی تاہم ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا تھا اور آخری لمحات میں اپنی غلطی کے باعث شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دوسرے میچ میں یوراگوئے نے لوئس سواریز کے گول کے باعث سعودی عرب کو 0۔1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔یوراگوئے نے پہلے میچ میں مصر کو 0۔1 سے شکست دے کر تین پوائنٹس حاصل کرلیے اور مسلسل دوسری کامیابی کے بعد پوائنٹس کی تعداد 6 کر دی تاہم بہترین کارکردگی کے باعث میزبان روس سرفہرست ہے۔لوئس سواریز نے میچ کے 23 ویں منٹ میں سعودی عرب کے خلاف گول کر کے ٹیم کو پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچا دیا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…