ہفتہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2026 

طالبان نے افغان صدر کی جنگ بندی میں توسیع کی پیشکش ٹھکرا دی، اکٹھے نماز پڑھ سکتے ہیں تو بات چیت کیوں نہیں کر سکتے؟امریکہ کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا

datetime 19  جون‬‮  2018 |

کابل(آئی این پی)طالبان نے افغان صدر اشرف غنی کی جنگ بندی میں توسیع کی پیشکش ٹھکرا دی، اکٹھے نماز پڑھ سکتے ہیں تو بات چیت کیوں نہیں کر سکتے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان میں جنگ بندی کے خاتمے کے آخری روز صدر اشرف غنی نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا جسے طالبان نے مسترد کردیا۔

افغان حکومت نی عیدالفطر کے موقع پرطالبان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جب کہ طالبان کی جانب سے بھی جنگ بندی کا غیر مشروط اعلان کیا گیا تھا۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں جنگ بندی کے خاتمے کے آخری روز صدر اشرف غنی نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب طالبان افغان صدر کا اعلان مسترد کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ افغان حکومت نے عیدالفطر کے موقع پرطالبان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جب کہ طالبان کی جانب سے بھی جنگ بندی کا غیر مشروط اعلان کیا گیا تھا۔ طالبان ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کی مدت میں اضافے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، سیز فائر ختم ہوتے ہی دوبارہ حملے شروع کردیئے جائیں گے۔امریکا نے افغان صدر کی جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی پیش کش کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے مذاکرات میں معاونت، سہولت کاری اور شرکت پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فوجی اور طالبان کی اکٹھے نماز عید کی تصاویر دیکھی ہیں، اکٹھے نماز پڑھ سکتے ہیں تو بات چیت کیوں نہیں کر سکتے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…