منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

برطانیہ کے جدید ترین جنگی طیاروں سے متعلق خفیہ معلومات چین لے اُڑا، کھلبلی مچ گئی،چین کو فوجی راز دینے کے الزام میں 70 سالہ شخص گرفتار، حیرت انگیزانکشافات

datetime 15  جون‬‮  2018 |

لندن (این این آئی)چین کو فوجی راز فراہم کرنے کے مبینہ منصوبے کے شبہے میں برطانیہ کی انسداد دہشت گردی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تصدیق کی ہے کہ 70 سال سے زائد عمر کے ایک شخص برائن جونز سے تفتیش جاری ہے۔ویسٹ مڈلینڈز کی ایک رہائش گاہ کی سرچ وارنٹ کی بنیاد پر تلاشی لی گئی اور ڈربی شائر میں ایک اور گھر کی تلاشی کا عمل جاری رہا۔برطانوی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا

کہ ملزم برائن جونز رولز رائس کا سابق ملازم ہے اور اْسے اس خدشے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے کہ برطانیہ کے نئے ملٹی ملین پونڈ ایف 35 اسٹیلتھ جنگی طیاروں سے متعلق خفیہ معلومات چین کو پہنچائی گئی ہے۔رولز رائس اْن کئی برطانوی کمپنیوں میں شامل ہے جسے اس جنگی طیارے کے پرزے بنانے کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس اسٹیلتھ طیارے نے اپنی پہلی باقاعدہ پرواز گزشتہ ہفتے کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…