پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر سے انتہائی تشویشناک اور افسوسناک خبر ایسی شخصیت کو شہید کر دیا گیا کہ جان کر ہر پاکستان کا خون کھول اٹھے گا وادی کے حالات کشیدہ، ہر شہر ، ہر گائوں سوگ میں ڈوب گیا

datetime 15  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر سے انتہائی افسوسناک خبر نے ہر پاکستانی کو غمناک کر دیا، ہر دلعزیز اور نامور صحافی شجاعت بخاری کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا، وادی میں حالات ایک بار پھر کشیدہ، مقامی صحافیوں اور ہیومن رائٹس فورم نے قتل کا ذمہ داری بھارتی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں حالات ایک بار

پھر اس وقت کشیدہ ہو گئے ہیں جب ہر دلعزیز اور نامور صحافی شجاعت بخاری کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شجاعت بخاری کو افطار پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کا واقعہ لال چوک میں پیش آیا، فائرنگ سے شجاعت بخاری کا سیکرٹری بھی شہید ہو گیا۔ کشمیر ہیومن رائٹس فورم نے شجاعت بخاری کے قتل کا ذمہ دار قابض بھارتی فوج ، انٹیلی جنس اور پولیس کو قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرے۔واضح رہے کہ امن کے سفیر اور متوازن مزاج کے حامل ’’ رائزنگ کشمیر ‘‘ کے چیف ایڈیٹر شجاعت بخاری کی شہادت پر ہر آنکھ اشکبار ہے،شجاعت بخاری کا شمار مقبوضہ وادی کے ان چند گنے چنے صحافیوں میں ہوتا تھا جو مسلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے پرامن انداز میں حل کرنے کے خواہاں تھے۔شجاعت بخاری کے قریبی رفقاء اور کشمیری صحافیوں کے مطابق وہ کشمیریوں کے مخلص اور تحریک آزادی کے حقیقی ہیرو تھے، ان کا پاکستان اور آزادکشمیر بھی آنا جانا تھا اور بیرون ممالک جا کر کشمیر بارے لابنگ بھی کرتے تھے ۔آزادکشمیر کے صحافیوں کی جانب سے شجاعت بخاری کی شہادت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے آج 15 جون دن گیارہ بجے مرحوم کی نماز جنازہ ادا کرنے اور سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…