جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شمالی کوریا سے اب کوئی جوہری خطرہ نہیں، امریکی صدر کا دعویٰ

datetime 14  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این اائی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرات مندانہ مگر سوالیہ دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا سے اب کوئی جوہری خطرہ نہیں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میرے صدر کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے کے مقابلے میں اب ہر کوئی خود کو زیادہ محفوظ سمجھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا سے اب کوئی جوہری خطرہ نہیں ہے ۔

کم جونگ ان سے ملاقات دلچسپ اور انتہائی مثبت تجربہ رہا، شمالی کوریا کے پاس مستقبل کے لیے بہت صلاحیت ہے۔دوسری جانب شمالی کوریا کا سرکاری میڈیا امریکی صدر سے کم جونگ ان کے فاتحانہ مذاکرات کا دعویٰ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان یہ تاریخی ملاقات سنگاپور کے سیاحتی جزیرے سینٹوسا آئی لینڈ کے ایک ہوٹل میں ہوئی تھی۔مذاکرات کے آغاز میں ابتدائی طور پر دونوں سربراہان کے درمیان ایک علیحدہ ملاقات ہوئی جس میں ان دونوں کے ہمراہ صرف ان کے ترجمان موجود تھے مذکورہ ملاقات 38 منٹ تک جاری رہی۔اس ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں بہت اچھا محسوس کررہا ہوں ہماری بات چیت اچھی رہے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ مذاکرات بہت زیادہ کامیاب رہیں گے اورمجھے کوئی شبہ نہیں کہ ہمارے تعلقات بہترین ہوجائیں گے۔اس حوالے سے شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ اس مقام تک پہنچنا آسان نہیں تھا، ہمیں ماضی اپنی طرف کھینچ رہا تھا، اور روایتی طرزعمل نے ہمارے دیکھنے اور سننے کی حسوں پر قابو پایا ہوا تھا، لیکن ہم ان سب سے نکل کر آج یہاں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ون آن ون اور وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان نے ایک معاہدے پر دستخط کیے، جسے امریکی صدر نے ’جامع اور اہم دستاویز‘ قرار دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…