جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

فیفا ورلڈ کپ سے پہلے کھیلنے کیلئے فٹ ہوجاونگا،مصر کا خواب پورا کرونگا، محمد صلاح

datetime 11  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (آئی این پی) مصر کے لیجنڈ فٹبالر محمد صلاح نے کہا ہے کہ میں فیفا ورلڈ کپ سے پہلے کھیلنے کیلئے فٹ ہوجاونگا۔ انہوں نے یہ بات مصر ی صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ اپنی ٹیم کے ساتھیوں کی ملاقات میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں فائنل کیلئے پوری طرح تیار ہوں۔ واضح رہے کہ چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں کھیلتے ہوئے ان کا کاندھے زخمی ہوگیا تھا اور یہ خدشہ تھا کہ وہ فائنل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ 25 سالہ صلاح کا کہنا تھا کہ میں اپنے صدر کے سامنے یہ وعدہ کرتا ہوں ۔

اس مقابلے میں اپنے ملک کا خواب پورا کرونگا۔ میں اپنے عوام سے بھی وعدہ کرتا ہوں کہ وہ مجھے کھیلتا دیکھیں گے۔ دریں اثنا مصر کے سپر اسٹار فٹ بالر محمد صلاح نے ورلڈ کپ کی فائنل ٹریننگ میں بھرپور شرکت کی۔ وہ پر امید ہیں کہ میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں یوروگوائے کے خلاف ایکشن میں ہوں گے۔ لیورپول کے لیے کھیلنے والے محمد صلاح نے مصر کے ورلڈ کپ اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ مصر کی ٹیم گروپ میچز میں روس اور سعودی عرب سے بھی مقابلہ کرے گی ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…