لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی بڑی کامیابی ،پاکستان جسٹس پارٹی نے ضم ہونے کا اعلان کر دیا ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے متعدد رہنما اس وقت پارٹی کو چھوڑ کر جا چکے ہیں جس میں بڑی بغاوت جنوبی پنجاب میں دیکھنے کو آئی ۔ تاہم ن لیگ کیلئے بڑی خوشخبری آئی ہے کہ پاکستان جسٹس پارٹی نے مسلم لیگ ن میں انضمام کا اعلان کر دیا ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان جسٹس پارٹی کے سربراہ معروف قانون دان ملک منصف اعوان ہیں ۔ تاہم یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی پارٹی کا نام بھی اس اس سے ملتا جلتا ہے لیکن یہ دونوں جماعتیں الگ الگ ہیں ۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان کی پارٹی کا نام جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی ہے ۔