اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

چین کا امریکہ کو چیلنج، انتہائی جدید ، خطرناک اور سفاک قسم کا ایسا ہتھیار تیار کر لیا جس کے منظر عام پر آنے سے تھرتھلی مچ گئی

datetime 7  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)چین نے امریکہ کو ایک بار پھر عسکری قوت کا چیلنج دے دیا، چین نے انتہائی جدید اور حساس قسم کے لڑاکا جیٹ طیارے کی رونمائی کر دی، انتہائی خطرناک اور سفاک قسم کے طیارے کو ڈارک سورڈ(اندھیرے کی تلوار) کا نام دیا گیا ہے،طیارے کو اڑانے کے لئے کسی ہواباز کی ضرورت نہیں،طیارہ امریکی دفاعی سسٹم کے لئے کھلا چیلنج ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بڑی طاقت بننے کیلئے دوسری تمام چیزو ں کے علاوہ آج کے دور میں قوت ضرب و حرب کو سب سے زیادہ

اہمیت حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ عالمی سطح پر مسابقت کی دوڑ میں مختلف بڑی طاقتوں کے درمیان تناؤ اور رسہ کشی دیکھتے ہیں او رہر بڑی طاقت دوسرے پر اپنی بالادستی ثابت کرنے پر تلی نظر آتی ہے۔ ایسا ہی کچھ اب چین نے اپنے حریفوں کے چیلنج کے طور پر ایک انوکھا کارنامہ انجام دیدیا ہے۔ یہ کارنامہ ایک انتہائی جدید اور حساس قسم کے لڑاکا جیٹ طیارے کو بنانے کا ہے۔ جس کی اب رونمائی بھی ہوچکی ہے اور دیکھنے والوں کا کہناہے کہ امریکی دفاع کے لئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ انتہائی خطرناک اور سفاک قسم کا یہ طیارہ ڈارک سوڈ یا، اندھیرے میں چلنے والی تلوار کا نام دیا گیا ہے اور اس کے بارے میں طرح طرح کی باتیں گزشتہ عشرے میں سنی جاتی رہی ہیں تاہم اب چینی محکمہ دفاع نے اپنے اس نئے اور ہولناک حربے کو دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے اوراسکی تصاویر بھی جاری کردی ہیں جس سے صاف نظر آتا ہے کہ یہ ایک مکمل سائز کا جنگی طیارہ ہے تاہم دوسرے جنگی اور لڑاکا جیٹ طیاروں میں یہ اس لئے بھی انوکھا ہے کہ اسے اڑانے کیلئے کسی ہواباز کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ ماہرین دفاع کا کہناہے کہ اگر چین نے یہ انوکھا طیارہ بڑے پیمانے پر تیار کرنا شروع کردیا تو یقینی طور پر یہ صورتحال امریکی محکمہ دفاع کیلئے پریشان کن ہوگی اور مسابقت کی جنگ میں اسے واضح برتری حاصل ہوجائیگی۔ کہا جاتا ہے کہ اندھیرے میں چلنے والی تلوار کے نام سے لڑاکا جیٹ آواز سے زیادہ تیز اڑان بھر سکتا ہے۔ اس حوالے سے کچھ باتیں سامنے آچکی ہیں مگر ابھی اس پراسرار طیارے کی بہت ساری باتیں رازمیں ہیں۔ مگر ماہرین اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ بہت کارگر طیارہ ثابت ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…