اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

’’مجھے میرے بیٹے سے ملوا دو۔۔۔ میں یہ کام کر لوں گی‘‘ ریحام خان کا سوشل میڈیا پر ناجائز بیٹے کا الزام لگانے والوں کو حیرت انگیز جواب، منہ بند کروا دیا

datetime 5  جون‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب جو ابھی مارکیٹ میں نہیں آئی اس نے تہلکہ مچا رکھا ہے، اس کا آغاز تحریک انصاف کے حمزہ علی عباسی نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا، ان کا اس کتاب پر ٹویٹ کرنا تھا کہ ایک دوسرے پر الزامات سامنے آنا شروع ہو گئے، تحریک انصاف کے کارکن بھی پیچھے نہ رہے انہوں نے بھی سوشل میڈیا پر تنقید کا آغاز کر دیا ہے،

ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان پر الزام لگایا ہے کہ وہ مبینہ طور پر منشیات استعمال کرتے ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک فاطمہ خان نامی صارف نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ ریحام خان منشیات استعمال کرتی ہیں اور میرے پاس تصاویر بھی موجود ہیں کہ ان کا ایک غیر قانونی بیٹا بھی ہے کارڈیف میں۔ اس ٹویٹ کے جواب میں ریحام خان نے کہا کہ میرے بچھڑے بیٹے سے ملوا دو پلیز، اگر ڈی این اے ٹیسٹ بھی میچ نہ کیا تو میں پھر بھی اسے اپنا لوں گی، منشیات اور شراب نوشی کے لیے خون کا ٹیسٹ کروانے کا آئیڈیا اچھا ہے، چلیں پہلے میرا چیک کریں۔واضح رہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کے بارے میں کہا کہ انہوں نے عمران خان کے بیٹے سلمان اور جمائما خان کے بارے میں اور میں آپ کو یہ بھی بتاتا چلوں کہ جو خواتین ابھی پیش پیش ہو رہی ہیں وویمن کارڈ استعمال کرنے کے میں کہ ایک عورت اگر بول رہی ہے تو سارے مرد اس کے خلاف اکٹھے ہو گئے ہیں، ان کو یہ اندازہ نہیں ہے کہ ریحام خان نے جس طرح کی غلیظ ترین باتیں پی ٹی آئی لیڈر کے بارے میں کی ہیں اور خواتین صحافیوں کے بارے میں کی ہیں، میں نام لینا شروع کروں تو عظمیٰ کاردار صاحبہ اور عندلیب عباس عمر رسیدہ خواتین ہیں، ان کے بچے ہیں، ان کی فیملیز ہیں جس طرح کی گھٹیا باتیں کی ہیں وہ میں دہرا نہیں سکتا، ریحام خان نے اپنی کتاب میں کہا کہ زیادہ تر اینکر خواتین عمران خان کو غیر اخلاقی تصویریں بھیجتی ہیں اور عمران خان ان کو اپنی غیر اخلاقی تصاویر بھیجتے ہیں، حمزہ علی عباسی نے کہا کہ یہ جتنی خواتین جو ریحام خان کا دفاع کر رہی ہیں ان کو یہ کتاب پڑھ کر ٹھنڈ پڑ جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…