ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

’’نواز شریف کچھ نہیں تھے، انہیں فوج نے وزیراعلیٰ اور وزیراعظم بنا یا‘‘ عمران خان کے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو ، نیا پنڈورا باکس کھل گیا

datetime 3  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنی گالہ(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کچھ نہیں تھے، انہیں فوج نے وزیراعلی اور وزیراعظم بنا دیا، بلاول بھٹو زرداری کی بات نظر انداز کی جا سکتی ہے، انہیں علم ہی نہیں کہ پاکستان میں کیا ہورہا ہے، پاکستانی ادارے کمزور ہیں، ہم اتنا ریونیو اکٹھا نہیں کرسکتے ، الیکشن کے بعد اس مسئلے کے حل کے لیے کام کریں گے۔

تحریک انصاف الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،پاکستان اور امریکا کے درمیان خوشگوار تعلقات اہم ہیں،ٹرمپ کی جانب سے افغان جنگ میں ہار کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دینے سے پاکستانی عوام کو صدمہ ہوا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پاکستانی ادارے کمزور ہیں اور الیکشن کے بعد اس مسئلے کے حل کے لیے کام کریں گے تاہم انہیں مضبوط کرنا ہر حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے، ریاستی ادارے کمزور ہونے کے باعث ہم اتنا ریونیو اکٹھا نہیں کرسکتے جو انسانوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کر سکیں اور یہ دو بنیادی مسائل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2 بڑی پارٹیوں کی پالیسیوں نے امیروں کو مزید امیر اور غریبوں کو غریب تر بنا دیا ہے، گزشتہ 30 سالوں کے دوران امیر اور غریب کے درمیان فرق بہت بڑھ گیا ہے۔عام انتخابات سے قبل سروے پر عمران خان نے کہا کہ سروے اکثر گمراہ کن ہوتے ہیں، ووٹر جب ووٹ دینے کے لیے ذہن بناتا ہے تو اصل تبدیلی تب آتی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ وہ وقت ہے جب تحریک انصاف الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جیسے بھی مکان میں رہوں، وہ میری جائز کمائی سے بنایا گیا ہے، اگر میں ایسے رہتا ہوں جیسے میرا دل چاہتا ہے تو یہ میرا حق ہے۔عمران خان نے نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کچھ نہیں تھے، انہیں فوج نے وزیراعلی

اور وزیراعظم بنا دیا، بلاول بھٹو زرداری کی بات نظر انداز کی جا سکتی ہے، انہیں علم ہی نہیں کہ پاکستان میں کیا ہورہا ہے جب کہ میں نے 22 سال جدوجہد کی ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان خوشگوار تعلقات اہم ہیں تاہم امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے افغان جنگ میں ہار کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دینے سے پاکستانی عوام کو صدمہ ہوا۔

موضوعات:



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…