جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی کو سندھ میں بڑا جھٹکا، تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کا ڈراپ سین، ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا نے اہم سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر لی

datetime 3  جون‬‮  2018 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے ناراض رہنماؤں ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا نے گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس میں شمولیت اختیار کرلی ہے، سندھ کے عوام کی فلا ح و بہبود کے لیے مل کر ساتھ چلنے کاعزم، دیگر چھوٹی پارٹیوں کو بھی جی ڈی اے میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی اہلیہ اور سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہاکہ عام انتخابات کے نتیجے میں ہینگ پارلیمنٹ بنتی نظر آرہی ہے،

جب میں پارلیمنٹ میں تھی تو عوام کے لئے آواز اٹھاتی رہی لیکن جب میں پانچ سال بعد عوام میں گئی تو عوام نے مجھے تمام تر تعاون کا یقین دلایا۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ لوکل باڈیز اداروں کے ذریعے کرپشن کے دروازے کھول دیے گئے ہیں،اکیسویں صدی میں بھی بچے تعلیم سے محروم ہیں،انہوں نے کہا کہ سندھ ایک تھا اور ایک رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ آئین چند آرٹیکلز پر مشتمل نہیں ہے بلکہ یہ ایک عوام اور ریاست کے درمیان معاہدہ ہوتا ہے،عوام کو صاف پانی مہیا کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے، سندھ میں کسانوں کوپانی یکساں طور پر تقسیم کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پانی کی تقسیم درست نہیں ہورہی،سندھ میں تعلیمی ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کیلئے تعلیم ضروری ہے اگر ان کو تعلیم نہ دی گئی تو وہ نشے اور دیگر برائیوں میں مبتلا ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی اجازت کے بغیر دریائے سندھ پر ڈیم نہیں بننا چاہیے۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سندھ کو ایک مافیا سے آزاد کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ 15مئی کو بدین میں جلسہ کیا، 15 مئی کا یہ جلسہ ایک ریفرنڈم تھا۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پیپلز پارٹی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی نام کی کوئی چیز اس وقت موجود نہیں۔اس موقع پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر پگارا نے کہاکہ ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کو گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں خوش آمدید کہتے ہیں، پیر آف پگاڑانے کہا کہ جی ڈی اے کاحصہ بننے پر مبارکباد دیتا ہوں

اورجی ڈی اے کا دائرہ کار پنجاب تک بھی بڑھائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقار مرزا تو پہلے ہی ہمارے اتحادی ہیں اور اب ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا نے بھی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے، پیر پگارا نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں سندھ میں بچوں کو تعلیم صحت اور امن و امان ملے اورجو ہمارا مقصد ہے وہ ہماری بہن فہمیدہ مرزا کا بھی ہے۔پیر پگارا نے کہاکہ ہم نے لوگوں کو جے ڈی اے کا پلیٹ فارم فراہم کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سندھ کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی ملے ۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…