جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے معاملہ پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم،تحریک انصاف اور جے یو آئی (ف) نے حیرت انگیز فیصلہ کرلیا

datetime 3  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آن لائن ) نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے معاملہ پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے شاہ فرمان اور اپوزیشن جے یو آئی (ف) کے محمود بیٹینی کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوگیا کہ نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جائے۔الیکشن کمیشن 2 روز میں 4 ناموں میں سے ایک نام کا فیصلہ کرے گا۔خیال رہے کہ 26 مئی کو خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق کرلیا گیا تھا تاہم چیئرمین

پی ٹی ا?ئی عمران خان نے ان کے نام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مسترد کردیا تھا جس کے بعد نئے نگران وزیراعلیٰ کی تلاش جاری ہے۔وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کے درمیان منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہوا تھا، 42 سالہ منظور آفریدی کا تعلق فاٹا کی خیبر ایجنسی کے علاقے باڑا سے ہے اور وہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے فرسٹ کزن اور سینیڑ حاجی ایوب آفریدی کے بھائی ہیں۔ ان کے کزن مرزا محمد آفریدی بھی فاٹا سے سینٹر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…