ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پچھتائو گی، ہمارے پاس تمہارے خلاف بہت سا حساس مواد موجود ہے، باز آجائوورنہ۔۔سوشل میڈیا پر تحریک انصاف والوں نے ریحام خان کیخلاف جنگ چھیڑ دی، حمزہ علی عباسی کی دھمکیاں، ریحام بڑا ثبوت سامنے لے آئیں

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے حمزہ علی عباسی کے انکشافات کے بعد طوفان برپا ہے ۔ حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ ریحام خان کی کتاب جلد ہی منظر عام پر آنیوالی ہے جس میں عمران خان کو بہت گھنائونے کردار کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کوایسا کرنے

سے باز رکھنے کیلئے ایک دھمکی آمیز ای میل بھی کر ڈالی ہے ۔ اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے ریحام خان نے حمزہ علی عباسی کی ای میل شیئر کر دی ہے۔ اس ای میل میں حمزہ علی عباسی نے مبینہ طور پر دھمکی دیتے ہوئے ریحام خان کو کہا کہ عمران خان کیخلاف کچھ بھی کہنے سے باز رہیں۔ عمران خان کے پاس آپ کیخلاف بہت کچھ ہے۔۔عمران خان کے پاس آپ کیخلاف حساس مواد ہے جس کو پبلک کردیا جائے گا۔حمزہ عباسی کی مبینہ ای میل میں کہا گیا ہے کہ اگر تم نے عمران خان کیخلاف کچھ کیاتوتمہارے بارے سب آشکارہوجائے گا۔حمزہ عباسی نے مزید دھمکی دی ہے کہ تحریک انصاف کیخلاف تمہارا جو کچھ کرنے کا ارادہ ہے اس کو ترک کردو ورنہ پچھتاؤ گی۔دوسری جانب ریحام خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ مجھے اگست 2017ء سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔جبکہ مجھے خاموش کرانے کیلئے برا بھلا بھی کہا جارہا ہے۔انہوں نے حمزہ عباسی کی دھمکی آمیز مبینہ ای میل کے جواب میں کہا کہ مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ریحام خان نے خبردار کیا کہ انہیں عمران خان کو بول دیں انہوں نے جو کرنا ہے کرلیں۔ریحام خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ تحریک انصاف کے ایک رہنما کی ای میل ہے جس نے مجھے دھمکانے کی کوشش کی ہے جبکہ اور بہت سے رہنمائوں کی جانب سے کوشش کی گئی ہے اور وہ ایک ایک کر کے سب کی ای میلز شیئر کرینگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…