بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی جانب سے ناصر کھوسہ کا نام کس نے تجویز کیاتھا؟سب سامنے آگیا،نام سے دستبردار ہونے کی اندرونی کہانی ،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر محمود کھوسہ کے نام پر اتفاق کے بعد ان کے نام سے دستبردار ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق ناصر محمود کھوسہ کے نام پر شہباز شریف کے متفق ہونے پر تحریک انصاف میں بے چینی پیدا ہوئی۔

اپوزیشن لیڈرمحمودالرشید نے ناصرکھوسہ سے ازخود دستبردار ہونے کی درخواست کی اور کہا کہ مجھ پر پارٹی کا دباؤ ہے اس لیے آپ ہی معذرت کر لیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ محمود الرشید نے دستبردار نہ ہونے کی صورت میں ناصر کھوسہ کو نام واپس لینے کا پیغام بھی دیا۔ ناصر کھوسہ کے انکار پر پی ٹی آئی قیادت نے محمود الرشید کو ان کا نام واپس لینے کی ہدایت کی اور معاملے کی تمام ذمہ داری اپنے سر لینے کا کہا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ محمود الرشید پر پارٹی قیادت کی طرف سے دباؤ بھی ڈالا گیا تاہم محمود الرشید نے ملبہ ڈالے جانے پر کور کمیٹی ارکان کو احتجاج کی دھمکی بھی دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے محمودالرشید کوغصہ نہ کرنے کا مشورہ دیا کیونکہ عمران خان نے ہی ناصر کھوسہ کا نام بطور نگران وزیراعلیٰ کے لئے محمود الرشید کو دیا تھا۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے بعد میں ملبہ محمودالرشید پر ڈالتے ہوئے موقف ہی بدل لیا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعلی پنجاب کے لیے ناصر محمود کھوسہ کا نام تجویز کیا تھا جسے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی قبول کر لیا تھا۔بعد ازاں تحریک انصاف کی اعلی قیادت سے مشورے کے بعد محمود الرشید نے ناصر کھوسہ کی جگہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مزید نام پیش کیے۔ ناصر محمود کھوسہ کے نام پر شہباز شریف کے متفق ہونے پر تحریک انصاف میں بے چینی پیدا ہوئی۔اپوزیشن لیڈرمحمودالرشید نے ناصرکھوسہ سے ازخود دستبردار ہونے کی درخواست کی اور کہا کہ مجھ پر پارٹی کا دباؤ ہے اس لیے آپ ہی معذرت کر لیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…