بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن اور نادرا حکام کی نااہلی کے باعث تقریباً ایک کروڑ سے زائد افراد ووٹ کے حق سے محروم ہوگئے،حیرت انگیز انکشافات

datetime 31  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن اور نادرا حکام کی نااہلی کے باعث تقریباً ایک کروڑ سے زائد افراد ووٹ کے حق سے محروم ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن اور نادرا مرد اور خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں فرق ختم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں ٗ

الیکشن کمیشن کی صنفی فرق ختم کرنے کی مہم بھی ووٹرز کا فرق کم نہ کرسکی ٗ2013 کے عام انتخابات میں مرد اور خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں ایک کروڑ 9 لاکھ 95 ہزار 142 کا فرق تھا اور اب خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کے فرق میں گزشتہ عام انتخابات 2013 کے مقابلے میں اضافہ ہوگیا ہے اور یہ فرق ایک کروڑ 24 لاکھ تک جا پہنچا ہے جب کہ 80 لاکھ کے قریب خواتین کے شناختی کارڈ ہی نہیں بن سکے اور اب آئندہ عام انتخابات میں ایک کروڑ سے زائد اہل خواتین ووٹرز ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رہیں گی۔ذرائع کے مطابق مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان سب سے زیادہ فرق پنجاب میں 66 لاکھ 87 ہزار 1 سو 16 ہے، جبکہ سندھ میں مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان 24 لاکھ 82 ہزار 4 سو 44 کا فرق، خیبر پختونخواہ میں 20 لاکھ 95 ہزار 363 ، بلوچستان میں 6 لاکھ 72 ہزار 966، فاٹا میں 5 لاکھ 5 ہزار 650 اور اسلام آباد میں 49 ہزار 578 کا صنفی فرق موجود ہے  ایک کروڑ سے زائد افراد ووٹ کے حق سے محروم ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن اور نادرا مرد اور خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں فرق ختم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں ٗ الیکشن کمیشن کی صنفی فرق ختم کرنے کی مہم بھی ووٹرز کا فرق کم نہ کرسکی ٗ2013 کے عام انتخابات میں مرد اور خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں ایک کروڑ 9 لاکھ 95 ہزار 142 کا فرق تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…