جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

نگراں وزیر اعلی پنجاب کون ہوگا؟مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا، پی ٹی آئی جیسی غیر سنجیدہ جماعت کے ساتھ دوبارہ مشاورت نہیں ہو سکتی،ن لیگ نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) صوبائی وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگرناصرکھوسہ ذمہ داری سنبھالنے کوتیارہوئے تو نوٹیفکیشن ہوجائیگا۔ جمعرات کو صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ لاہور سے اسلام آباد پہنچے اور اپنے قائد کے ساتھ احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کا یہ مستقل رویہ ہے کہ وہ فیصلہ پہلے کرتے ہیں اور سوچتے بعد میں ہیں۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ اگر

پی ٹی آئی کم از کم یہی کرلیتی کہ ناصرکھوسہ سے درخواست کرتی کہ آپ اپنانام خود واپس لے لیں، انہوں نے کہا کہ مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا،نگراں وزیر اعلی پر پی ٹی آئی جیسی غیر سنجیدہ جماعت کے ساتھ دوبارہ مشاورت نہیں ہو سکتی۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان تحریک انصاف دیانتداربیوروکریٹ اور ان کے اہل خانہ کے لئے پریشانی کاسبب بنی، اوراگرناصرکھوسہ ذمہ داری سنبھالنے کوتیارہوئے تو گورنرنوٹیفکیشن جاری کر دینگے ورنہ معاملہ الیکشن کمیشن کو ہی جائیگا۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…