بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

پاناما کیس ،سخت سوالات کرکے اور پریشر ڈال کر مجھے وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی گئی،سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائر محمد صفدر نے نیا تنازعہ کھڑاکردیا،سنگین الزامات عائد

datetime 29  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں مجھے وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے لیے احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی میں پیشی پر تفتیش کنندگان نے پوچھا کہ پانامہ کیا ہے، میں نے جواب دیا کہ پانامہ 58 ٹو بی ہے، مجھے سخت سوالات کرکے اور پریشر ڈال کر وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ

جے آئی ٹی میں پانچ گھنٹے کی ریکارڈنگ کی گئی اور اتنا سخت ماحول تھا جیسے جنگی قیدی بیٹھے ہوں۔ایون فیلڈ ریفرنس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے احتساب عدالت کے سوالنامے میں سے 80 کے جواب دیدئیے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر روسٹرم پر آئے اور بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا جے آئی ٹی میں سخت ماحول تھا، جیسے جنگی قیدی بیٹھے ہوں۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ریفرنس کی سماعت کی۔ سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا میری عمر 55 سال ہے، گزشتہ 10 برسوں سے رکن قومی اسمبلی ہوں، سپریم کورٹ نے زیرالتوا درخواستوں کو نمٹانے کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دی، مجھے اور میری اہلیہ کو 20 اپریل کے فیصلے میں شامل تفتیش ہونے کی کوئی ہدایت نہیں تھی ٗپراسیکیوٹر نیب نے کیپٹن (ر) صفدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ میرے بس میں نہیں 5، 6 لوگ آپکے پیچھے بھی کھڑے کر دیتا، کتنی ذیادتی ہے آپ اکیلے کھڑے ہیں۔نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے کیپٹن (ر) صفدر کا بیان انکے وکیل کی جانب سے لکھوانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کے جواب تو ایک ہی سانچے جیسے ہیں، ہم نے ان کو اتنا ریلیکس کر رکھا ہے لیکن یہ جواب دینے کا کوئی طریقہ کار نہیں، سوال ملزم سے کیا جائے اور جواب وکیل دے، تینوں ملزمان کے جوابات ایک جیسے ہیں عدالت کا وقت بچایا جائے۔

جس پر وکیل امجد پرویز نے کہا جب سوال ایک جیسے ہوں گے تو جواب بھی ایک جیسے ہی آئیں گے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم تو کسی گواہ سے ملیں تو انہیں اعتراض ہوتا ہے، یہ ملزم کا بیان لکھ بھی لائیں تو کوئی مسئلہ نہیں، گواہ کو ملنا بہت بڑا گناہ ہے، ملزمان کے ایک جیسے بیان پر ہمیں فائدہ ہے، اتنا فئیر ٹرائل کبھی نہیں ہوا۔ وکیل امجد پرویز نے کہا یہ بحث کی باتیں ہیں، آج میرے موکل کا بیان مکمل نہیں ہوگا، تاریخ گواہ ہے کہ یہ کیا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا لگتا ہے

کیپٹن صفدر صاحب ! آپ سوال پڑھ کر ہی نہیں آئے، جس پر انہوں نے جواب دیا سوال ہی نہیں پوری تراویح بھی پڑھیں ہیں، اب تک 55 سوالات پڑھ چکا ہوں۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے احتساب عدالت کو بتایا ہے کہ مریم نواز کو نیسلن اور نیسکول کا ٹرسٹی بنایا گیا تھا اور انہوں نے بطور گواہ ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کئے تھے، جے آئی ٹی کو بتا دیا تھا وعدہ معاف گواہ نہیں بنوں گا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد، نواز شریف کے پارلیمنٹ سے خطاب، قطری خط، حسن، حسین اور مریم نواز کے انٹرویوز

سمیت زیادہ تر سوالوں کے جواب میں غیر متعلقہ کے الفاظ دہراتے رہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ مریم نواز کو نیسلن اور نیسکول کا ٹرسٹی بنایا گیا تھا اور وہ ٹرسٹ ڈیڈ کے گواہ ہیں۔ کیپٹن صفدر کا کہنا تھا جے آئی ٹی رپورٹ کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں، اس لئے شواہد کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔کیپٹن صفدر کا عدالتی سولات پر کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے مریم نواز کے سامنے ٹرسٹ ڈیڈ کی کاپیوں کو سیل نہیں کیا تھا، نہیں معلوم فورنزک ٹیسٹ کیلئے وہ کیسے اور کس حال میں ریڈلے کی لیبارٹری تک پہنچی۔

جے آئی ٹی میں پیشی کے وقت کہا تھا کہ کبھی وعدہ معاف گواہ نہیں بنوں گا ٗ کیپٹن صفدر بدھ کو بھی اپنا بیان جاری رکھیں گے۔احتساب عدالت میں کیپٹن (ر) صفدر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے جے آئی ٹی میں پیشی پر پوچھا گیا کہ پاناما کیا ہے، میں نے جواب دیا کہ پاناما 58 ٹو بی ہے، مجھے سخت سوالات کر کے اور دباؤ ڈال کر وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا خواہش تھی عدالت میں بیان قلمبند کراؤں تو اہلخانہ میں سے کوئی ساتھ نہ ہو، مریم نواز میرے ساتھ 25 سال سے ہے، اسوقت نواز شریف کو انکی زیادہ ضرورت ہے۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…