بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

نواز شریف بچوں کے پیسے جوڑنے کی حرص کی وجہ سے کٹہرے میں ہیں، فواد چوہدری

datetime 29  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف آج اپنے بچوں کے پیسے جوڑنے کی حرص کی وجہ سے کٹہرے میں ہیں۔ فواد چوہدری نے مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز، نواز شریف کی وجہ سے کٹہرے میں نہیں بلکہ نواز شریف ان کی وجہ سے کٹہرے میں ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے بچوں نے 300 ارب روپے باہر رکھے، یہ بچوں کی حرص تھی جس نے نواز شریف کو آج کٹہرے میں کھڑا کیا ٗانہوں نے پیسے جوڑنے کی تمام حدیں پار کیں جس کی وجہ سے آج پورا خاندان ٹرائل کا سامنا کر رہا ہے۔تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ یہ کہنا قطعی طور پر غلط ہے کہ مریم نواز اس لیے کٹہرے میں ہیں تاکہ نواز شریف کو جھکایا جاسکے، مریم نواز اس وجہ سے کٹہرے میں ہیں انہوں نے اور ان کے والد نے پاکستان کے خزانے کو جو ان کے پاس امانت تھی اس میں بددیانتی کی۔فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کو جھوٹ بولنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔ انہوں نے پہلے کہا کہ ان کی بیرون ملک کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں اور بعد میں خود اعتراف کیا کہ ان کی سوا ارب سے زائد کی جائیداد ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز نے 22 جعلی ڈیڈ عدالت میں جمع کرائیں جو تمام کی تمام جعلی تھیں، اگر سپریم کورٹ لحاظ نہ کرتی اور عام آدمی پر جو قانون نافذ ہوتا ہے وہی مریم نواز پر نافذ ہوتا تو وہ سات سال کی جیل کاٹ رہی ہوتیں۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…