جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

شوال کا چاند 29 رمضان المبارک کودکھائی نہیں دے گا،عید الفطرکس تاریخ کومنائی جائے گی؟، رویت ہلال کونسل کے ماہرین نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 14  مئی‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی) شوال کا چاند 29 رمضان المبارک کودکھائی نہیں دے گا،عید الفطرکس تاریخ کومنائی جائے گی؟، رویت ہلال کونسل کے ماہرین نے بڑی پیش گوئی کردی،تفصیلات کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک 1439 ہجری کا چاند منگل کوپیدا ہوگا جس کے بعد پہلا روزہ جمعرات 17 مئی جبکہ عید الفطر16 جون کومنائی جائے گی۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کی سیکرٹری جنرل خالد اعجازمفتی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 15 مئی کی سہہ پہر4

بج کر48 منٹ پرپیدا ہوگا، جسے 16 مئی بدھ کی شام غروب آفتاب کے وقت لاہورسمیت ملک کے تمام شہروں میں با آسانی دیکھا جاسکے گا، 16 مئی بدھ کی شام پاکستان کے تمام شہروں میں چاند کی عمر26 گھنٹے سے زائد ہوگی، جس کی وجہ سے 29 شعبان المعظم کی شام رمضان المبارک کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات ہیں۔خالد اعجازمفتی یہ بھی کہتے ہیں کہ نیا چاند اس وقت تک دکھائی نہیں دیتا جب تک اس کی عمرغروب آفتاب کے وقت کم ازکم 19 گھنٹے نہ ہو، اسی طرح چاند دکھائی دینے کیلئے سورج اورچاند کے غروب ہونے کا درمیانی فرق کم ازکم 40 منٹ ہونا چاہیے، یہ فرق پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اورلاہورمیں 58 منٹ جبکہ کوئٹہ اورکراچی میں 60 منٹ ہوگا۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق سب سے زیادہ فرق گوادر، جیوانی، پنجگور اورتربت میں 61 منٹ ہوگا، چاند کا زمین سے زاویائی فاصلہ کم ازکم 6 ڈگری اورچاند کا سورج سے زاویائی فاصلہ کم ازکم 10 ڈگری ہونا چاہیے۔ماہرین کے مطابق شوال کا چاند 29 رمضان المبارک بمطابق 14 جون کو دکھائی نہیں دے گا، اس سال 30 روزے ہوں گے اور عیدالفطر 16 جون کومنائی جائے گی، چاند کی رویت کا شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 16 مئی کو کراچی، زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…