اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ملتان ائیر پورٹ پر سرل المیڈا کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے ممبئی حملوں کے متعلق بات کی، اس بات کو انڈین میڈیا نے پاکستان کے خلاف خوب اچھالا اور طرح طرح کے زہریلے بیان سامنے آئے۔ اب سوشل میڈیا پر میاں نواز شریف اور صحافی سرل المیڈا کی ایک تصویر سامنے آئی ہے، اس تصویر نے سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ کھڑا کر رکھا ہے،
اس تصویر میں میاں محمد نواز شریف اور صحافی سرل المیڈا کھانے کی ٹیبل پر بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں لیکن اس تصویر کے متعلق یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ تصویر کس وقت اور کہاں لی گئی۔ یہ دونوں کس جگہ بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں اس بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ نواز شریف اور سرل المیڈا کی تصویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے اس پر اپنی آراء دینا شروع کر دیں، اس موقع پر بلال کھوسہ نامی ایک صارف نے ایک سپاہی مقبول حسین کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ پٹواریو یہ ہے سپاہی مقبول حسین جس نے انڈیا میں اپنی زبان تو کٹوا دی مگر اپنی دھرتی ماں کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا، ایک نواز شریف ہے جو کرسی کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ ایک اور صارف عماد خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ لوہے کی بھٹیوں سے لے کر لندن فلیٹ تک کا سفر اس پاک دھرتی کا مرہون منت ہے، کیا عجیب ملک ہے ہمارا ڈاکو راج کر رہے ہیں اور ہیروز علاج کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے سسک سسک کر مر رہے ہیں۔ ساری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بننے والے کو اگر سزا نہ دی گئی تو تین بار وزیراعظم رہنے والے اس غدار کے سینے میں کئی قومی راز ہوں گے جو یہ اپنے بچاؤ کیلئے کسی کو بھی دے سکتا ہے۔ ایک اور صارف شہاب علی نے کہا کہ نواز شریف میں الطاف حسین اور شیخ مجیب الرحمان والے جراثیم تھے جو آج کھل کر قوم کے سامنے آ گئے ہیں، یہ اپنی ذات بچانے کے لیے ملک دشمنی پر اتر آئے اور وہ بھی وہ ذات جس کی داستان کرپشن سے بھری ہو۔