بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ،آگ پھیلی تو سب کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے‘خواجہ سعد رفیق کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا، کھل کر بول پڑے

datetime 14  مئی‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور اگر آگ پھیلی تو ایک ایک کرکے سب کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے،ناانصافی اور دباؤ کا سلسلہ روکا جائے ،داخلی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک بحرانوں سے دوچار ہے مگر سلجھا کی بجائے الجھا بڑھ رہا ہے ، گالم گلوچ ،دھکم پیل ،

کھینچا تانی کے رویے پوائینٹ آف نو ریٹرن پر لے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ داخلی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نفصان ہو سکتا ہے اس لیے تمام سٹیک ہولڈر احتیاط اور تدبر سے کام لیں ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ناانصافی اور دباؤ کا سلسلہ روکا جائے ،مزید قومی المیوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے آگ پھیلی تو ایک ایک کر کے سب کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…