لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے گزشتہ روز جاتی امراء میں ایم این اے حمزہ شہباز شریف نے ملاقات کی ملاقات میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت آئندہ الیکشن 2018ء کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیاجبکہ ملاقات میں آئندہ نگران سیٹ اپ کے حوالے سے
بھی مشاورت کی گئی ن لیگی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے حمزہ شہباز کو ہدایات دیں کہ وہ کارکنوں سے رابطوں میں مزید تیزی لائیں اور خصوصی طور پر بلدیاتی نمائندوں سے ملاقاتیں کر کے ان کے تحفظات کو دور کریں اور پاکستان مسلم لیگ ن کی آئندہ الیکشن میں کامیابی کے حوالے سے کارکنوں کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایات جاری کریں