کراچی (این این آئی) کور کمانڈ کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کہا ہے کہ پانچویں نسل کی جنگ ایک غیر محسوس اور خوفناک نفسیاتی لڑ ائی ہے۔ نوجوان سوشل میڈیا کے زریعے پاکستان مخالف ایجنڈا ناکام بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد سے کورکمانڈر آفس میں ملاقات اور بعد ازاں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد کو کورکمانڈر کراچی کی جانب سے قومی سلامتی سے متعلق چیلنجز، جیوسٹرٹیجک ماحول اور علاقائی امن و سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج کی کامیابیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ کورکمانڈر کراچی نے نئی نسل کو فیفتھ جنریشن اور ہائبرڈ وار کے متعلق بتایا کہ کس طرح پاکستان مخالف ہماری نوجوان نسل کو گمراہ کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی غلط اور گمراہ کن خبریں کس طرح ہمارے نوجوانوں کے ذہنوں میں منفی سوچ جنم لینے میں مدد کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر جعلی اکاونٹس کے زریعے نوجوانوں کی منفی ذہن سازی کی جارہی ہے۔ ہمارے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں جہاں رابطے کی کمی ہوتی ہے وہاں افواہیں جنم لیتی ہے۔ ہماری نوجوان نسل باصلاحیت ہے اور انہیں صیح رہنمائی کی ضرورت ہے۔ نیشنل یوتھ اسمبلی کے نو جوانوں کو الیکشن میں حصہ لینا چاہیئے تاکہ وہ ملک اور قوم کی خدمت کر سکے۔ نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد نے مسلح افواج کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے امن و سلامتی کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، وفد نے پاکستان اور مسلح افواج کے خلاف منفی پراپیگنڈے کا مقابلے کرنے کے لئے حصہ لینے کا عزم کا اعادہ کیا۔ کور کمانڈ کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کہا ہے کہ پانچویں نسل کی جنگ ایک غیر محسوس اور خوفناک نفسیاتی لڑ ائی ہے۔ نوجوان سوشل میڈیا کے زریعے پاکستان مخالف ایجنڈا ناکام بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد سے کورکمانڈر آفس میں ملاقات اور بعد ازاں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔