منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

رمضان شروع ہونے سے قبل اشیاخوردونوش کی قیمتوں کو پَر لگ گئے ،مرغی ،بکر ے کے گوشت کی قیمت کہاں تک جا پہنچی،آٹا،ٹماٹر،کھجور کتنے روپے فی کلو فروخت ہونے لگے؟

datetime 13  مئی‬‮  2018

اسلا م آ با د ۔کوئٹہ (آن لائن)رمضان المبارک کی آمد سے قبل اتوار بازاروں اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز سے بڑے پیمانے پر خریداری کی تیاریاں کی جارہی ہیں جب کہ مختلف شہروں میں اشیا خور و نوش کی قیمتوں کو بھی پَر لگ گئے۔ کوئٹہ میں مرغی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی اور فی کلو چکن کی قیمت 300 روپے برقرار ہے جب کہ بعض علاقوں میں مرغی 320 روپے میں بھی فروخت کی جارہی ہے۔ کوئٹہ میں بکرے کا گوشت 800 روپے فی کلو

میں فروخت کیا جا رہا ہے جب کہ اس کی سرکاری قیمت 650 روپے فی کلو مقرر ہے، اسی طرح گائے کے گوشت کی سرکاری قیمت 350 روپے ہے جو 440 روپے فی کلو تک میں فروخت ہورہا ہے۔شہر میں دود کی سرکاری قیمت فی لیٹر 86 اور دہی فی کلو 95 روپے ہے تاہم ایک لیٹر دودھ 95 سے 100 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جب کہ دہی کی فی کلو قیمت 110 روپے کردی گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کردیا گیا جو 800 روپے میں فروخت ہورہا ہے جب کہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت 10 روپے کے اضافے سے 30 سے بڑھ کر 40 روپے فی کلو ہوگئی۔آلو اور پیاز کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی کلو قیمت 20 سے بڑھ کر 25 روپے ہوگئی جب کہ پیاز 25 سے بڑھ کر 30 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ لاہور میں رمضان المبارک سے قبل اتوار بازاروں میں غیر معمولی رش دیکھنے میں ا?رہا ہے جہاں اشیاء4 خور و نوش کی قیمتیں کچھ اس طرح ہیں۔ دیسی لیموں 175 روپے کلو، پھول گوبھی 45، بھنڈی 65 اور ٹماٹر 20 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں جب کہ پیاز 20، کریلا 35 اور بینگن کی فی کلو قیمت 27 روپے ہے۔ اتوار بازاروں میں ایرانی کھجور 160 روپے، کیلا 100 روپے درجن، آڑو 140 روپے فی کلو، چھوٹا اور سبز سیب 80 روپے کلو، تربوز 20 روپے، لوکاٹھ 80 روپے کلو اور خربوزہ 20 سے 30 روپے کلو میں دستیاب ہے۔لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا جو 270 سے 290 روپے فی کلو میں مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…