اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے وزیر توانائی یوفال اشٹائنٹز کا کہنا ہے کہ “اگر بشار الاسد نے ایران کو شامی اراضی میں سرگرم رہنے کی اجازت دیے رکھی تو اسرائیل شامی صدر کو ٹھکانے لگا کر اس کی حکومت ختم کر دے گا”۔اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق مذکورہ وزیر نے جو اسرائیل کی چھوٹی سکیورٹی کابینہ کے رکن بھی ہیں دو ٹوک انداز میں واضح کیا کہ “اگر بشار نے ایران کو اس بات کی اجازت دی کہ وہ شامی اراضی کو ہمارے خلاف حملوں کے
واسطے عسکری اڈوں میں بدل دے تو شامی صدر کو جان لینا چاہیے کہ یہ اس کی زندگی کا اختتام ہو گا”۔اسرائیلی وزیر توانائی کا یہ دھمکی آمیز بیان اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے بشار حکومت کو دی گئی وارننگ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں بنیامین نیتن یاہو نے زور دیا کہ اسرائیل کسی صورت بھی ایران کو شام میں مستقل عسکری وجود کی اجازت نہیں دے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بہتر ہے کہ شام کے سبب ایران کے ساتھ مقابلہ مؤخر ہونے کے بجائے جلد ہو جائے۔