بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عالم اسلام کیلئے سیاہ ترین دن۔۔ امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل ، سائن بورڈ آویزاں، ایک اور بڑے یورپی ملک کے سفارتخانےکا افتتاح اس ماہ کی کس تاریخ کو کون کر رہا ہے؟

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی حکام نے یروشلم میں ایسے روڈ سائنز یا راستے کی نشاندہی کرنے والے بورڈ لگا دیے ہیں جو امریکی سفارت خانے کو جانے والے راستے کی طرف رہنمائی کرتے ہیں۔ امریکی سفارت خانہ آئندہ ہفتے تل ابیب سے یروشلم منتقل ہونا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس دسمبر میں یہ متنازعہ اعلان کیا تھا کہ وہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہیں۔

اور یہ کہ امریکی سفارت خانہ جلد ہی تل ابیب سے یروشلم منتقل کر دیا جائے گا۔ اسرائیل نے اس امریکی فیصلے کا گرم جوشی سے خیر مقدم کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یروشلم کے میئر نیر برکات نے پہلا ایسا روڈ سائن نصب کیا، جو امریکی عبوری ایمبیسی کمپاؤنڈ جانے والے راستے کی نشاندہی کرتا ہے۔ شیڈول کے مطابق یروشلم میں امریکی سفارتی مشن نے 14 مئی سے کام شروع کرنا ہے۔یروشلم کے میئر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاکہ یہ خواب نہیں، حقیقت ہے۔ یروشلم یہودی لوگوں کا ابدی دارالحکومت ہے اور دنیا نے اس حقیقت کو تسلیم کرنا شروع کر دیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق ابتدائی طور پر یہ مشن ایک عبوری سفارت خانہ ہے جو ایک ایسی عمارت میں کھولا جا رہا ہے جو اس وقت یروشلم میں امریکی قونصل خانے کے تحت قائم ہے۔ تاہم یروشلم میں مستقل امریکی سفارت خانے کی جگہ کا تعین کیا جانا ابھی باقی ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان ایمانوئل ناہشون کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پیراگوئے کے صدر ہوراسیو کارٹیس رواں ماہ کے اختتام تک اسرائیل آ کر اپنے ملک کے سفارت خانے کا افتتاح کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ گوئٹے مالا بھی قبل ازیں اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…