قندھار(آئی این پی)افغانستان میں طالبان نے 5پولیس اہلکار شہید اور 9زخمی کر دئیے،پولیس کارروائی میں 15طالبان بھی ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے ایک حملے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افسران ہلاک ہو گئے ہیں۔
جنوبی صوبے قندہار میں کیے گئے طالبان کے اس حملے میں کم از کم نو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صوبائی ترجمان ضیا درانی نے اس جھڑپ میں پندرہ افغان طالبان کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمد نے پولیس اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔