واشنگٹن (این این آئی)امریکی ایوانِ نمائندگان نے 717 بلین ڈالر کے نئے سالانہ دفاعی بجٹ کی تفصیلات عام کر دی ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق 2019 کے لیے مختص دفاعی بجٹ پر ایوانِ نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی اگلے ہفتے سے بحث شروع کرے گی اور اْس کے بعد
اس کا بقیہ توثیقی عمل مکمل کیا جائے گا۔ اگلے سال کے بجٹ میں روس اور چین کے ساتھ مسابقتی عمل جاری رکھنے کے علاوہ ترکی کو ہتھیاروں کی فروخت عبوری طور پر معطل کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ ترکی کو ہتھیاروں کی فروخت کے معاملے کا تعلق پینٹاگون کی جانب سے ایوان میں ترک امریکی تعلقات کی موجودہ نوعیت سے متعلق رپورٹ سے ہے۔