منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات کے حکمراں راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ لطیفہ کہاں گئیں؟انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے حیرت انگیز انکشافات،باغی شہزادی کی گمشدگی کا معاملہ سنگین ہوگیا

datetime 6  مئی‬‮  2018 |

دبئی(این این آئی)۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکمراں راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ لطیفہ رواں سال مارچ میں اپنے دوستوں کے ہمراہ بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھیں۔ شیخہ لطیفہ کے دوستوں کے مطابق انہیں سیکیورٹی اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد سے شہزادی کا کسی سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے شہزادی سے متعلق آگاہی کیلئے متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرلیا ہے۔جوبرٹ نامی

ایک فرانسیسی امریکی شہری نے اپنے ویڈیو پیغام میں دعوی کیا کہ وہ رواں سال مارچ میں باغی شہزادی کے ہمراہ بھارت کے سیاحتی مقام گوا میں موجود تھے۔ شہزادی اپنی مرضی سے زندگی گزارنا چاہتی تھیں اور ہم گوا کے سمندر میں ایک کشتی میں سوار تھے کہ بھارتی کوسٹ گارڈ نے ہمیں گھیرے میں لے کر کشتی کو روک لیا جس کے بعد متحدہ عرب امارات کے کچھ اہلکار کشتی میں آئے اور مار پیٹ کر ہمیں دبئی لے گئے جہاں مجھے ایک ماہ رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا تاہم شہزادی کا اب تک کچھ پتہ نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…