پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

لاکھوں مسلمانوں کےقاتل سابق امریکی صدر بش پر جوتا پھینکنے والے عراقی صحافی سے تو آپ واقف ہی ہونگے،آج کہاں اور کس حال میں ہے؟بڑی خبر آگئی

datetime 4  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد (این این آئی) سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش پر 2008ء میں عراق میں ایک تقریب کے دوران ایک عراقی صحافی منتظر الزیدی کی جانب سے جوتا پھینکا گیا جس میں وہ بال بال بچے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جارج بش پر 2008ء میں اپنے دونوں جوتے اچھالنے والے عراقی صحافی منتظر الزیدی نے عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

عراقی کونسل برائے نمائندگان کے الیکشن رواں ماہ 12 مئی کو ہونے جا رہے ہیں۔عراقی صحافی منتظر زیدی بش پر جوتے اچھالنے کے بعد دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ المنتظر الزیدی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد نوجوانوں کی کثیر تعداد نے انتخابی مہم میں عراقی صحافی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی المنتظر الزیدی کی حمایت میں مہم جاری ہے۔واضح رہے کہ دس سال قبل 2008 میں صحافی جو کہ اس وقت ایک مصری ٹی وی نیوز چینل البغدادیہ سے منسلک تھا، اس نے عراقی پر دورے پرآئے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش پر عراقی وزیراعظم نورالمالکی کے ساتھ پریس کانفرنس میں اپنے دونوں جوتے دے مارے تھے۔امریکی صدرنے جوتوں کے حملے میں خود کو بچالیاتھا۔ تاہم صحافی کو عراقی وزیراعظم کے محافظوں نے حراست میں لے لیاتھا۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…