ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

برطانوی شہزادے ہیری کی ہونیوالی اہلیہ اداکارہ میگھن مارکل ایسی نکلیں گی کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔۔اپنے ہی بھائی نے ہونیوالے بہنوئی کو خط لکھ کر شرمناک انکشافات کر ڈالے، شاہی شادی سے قبل نیا پنڈورا باکس کھل گیا

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی شہزادے ہیری کی منگیتر اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے سوتیلے بھائی تھامس مارکل نے شاہی شادی رکوانے کے لیے شہزادہ ہیری کو خط بھیج دیا۔برطانوی اخبار کے مطابق تھامس مارکل نے بذریعہ خط شہزادے ہیری کو خبردار کیا کہ اب بھی وقت ہے وہ شادی سے انکار کردیں کیونکہ میگھن ان کے قابل نہیں ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میگھن خود غرض، فریبی اور سرد مزاج ہیں۔

اور شاہی خاندان میں ان کا اضافہ مثبت ثابت نہیں ہوگا۔انہوں نے خط میں لکھا کہ میگھن کو پتہ ہے کہ ان کی عمر بڑھتی جارہی ہے، جس سے ان کا فلمی کیریئر متاثر ہوگا، یہی وجہ ہے کہ وہ شہرت حاصل کرنے کے لیے شاہی خاندان سے رشتہ جوڑ رہی ہیں۔تھامس مارکل نے لکھا کہ وہ حیران ہیں کہ شہزادہ ہیری کو میگھن کا اصلی چہرہ کیوں نظر نہیں آرہا، جو لڑکی اپنے خاندان کی نہیں ہوسکتی وہ کسی اور کی کیا ہوگی؟’ انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے والد کے احسانات کو بھلا چکی ہیں اور ان کو خسارے میں ڈال کر خود اپنی زندگی میں مگن ہوگئی ہیں۔تھامس مارکل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی اپنی سوتیلی بہن سے 2011 کے بعد سے ملاقات نہیں ہوئی، ان کا مزید کہنا تھا کہ میگھن نے اپنی شادی میں انجان لوگوں کو دعوت نامہ بھیجا ہے لیکن اپنے اہل خانہ کو مدعو نہیں کیا۔انہوں نے لکھا کہ میگھن شاہی خاندان میں شہزادی ڈیانا کی طرح مخلص ثابت نہیں ہوسکتیں اور نہ ہی ان کی طرح ذمہ داریاں پوری کرسکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…