بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کشمیر میں 8 سالہ بچی کے ساتھ ہندو گروپ کی زیادتی کے بعد بھارتی سپریم کورٹ نے بچوں کے ساتھ زیادتی پرکیا احکامات صادر کیے؟

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے بچوں کیساتھ زیادتی کیس کے لئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کاحکم دے دیا،حساس مقدمات میں خصوصی عدالتیں سماعتوں کو ہرگز غیر ضروری طورپر ملتوی نہ کریں،پولیسمقدمات کی تفتیش کیلیے ٹاسک فورس قائم کرے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے ملک میں بڑھتے ہوئے بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر ان کی تیز تر تفتیش اور ان مقدمات کیلیے خصوصی عدالتیں بنانے کا حکم دے دیاہے۔کشمیر میں 8سالہ بچی کیساتھ

ہندو گروپ کی جانب سے زیادتی کے بعد بھارتی حکام پر اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کیلیے سخت دباؤ ہے۔چیف جسٹس دیپک میسرا کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے کہا ان جیسے حساس مقدمات میں خصوصی عدالتیں سماعتوں کو ہرگز غیر ضروری طورپر ملتوی نہ کریں۔بھارتی چیف جسٹس ،دیپک میسراعدالت نے پولیس کو بھی حکم دیاہے کہ وہ ان مقدمات کی تفتیش کیلیے ٹاسک فورس قائم کریں اور خصوصی عدالتیں اس تفتیش پر سماعت کریں۔بینچ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہائی کورٹس کو کوششیں کرنا ہوں گی تاکہ اطفال دوست عدالتیں قائم کی جاسکیں۔سپریم کورٹ کے یہ احکامات کشمیر میں بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے خلاف پائے جانے والے غم غصہ کے بعد آئے ہیں جس سے ان جیسے روز بروز پیش آنے والے واقعات پر توجہ مبذول ہوئی ہے۔انسانی حقوق کے کارکنوں کاکہناہے کہ حکومت بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات کو سنجیدہ نہیں لیتی جس کے ثبوت کشمیر کے نئے نائب وزیراعلی کویندر گپتا ہے جنھوں نے پیر کو عہدے کا حلف اٹھانے کیبعد کشمیر میں بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے گھناؤنے واقع کو چھوٹا واقعہ قراردیاتھا۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…