ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

بھارتیہ جنتا پارٹی نے علی گڑھ یونیورسٹی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر کے ساتھ راتوں رات کیا کیا؟

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی گڑھ(آئی این پی)بھارتیہ جنتا پارٹی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے قائداعظم کی تصویر راتوں رات غائب کرا دی، قائداعظم یونی ورسٹی کے بانیان میں سے تھے جس بنا پر تصویر اسٹوڈنٹ یونین آفس میں آویزاں کی گئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں آویزاں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر راتوں رات غائب ہوگئی۔واضح رہے کہ

محمد علی جناح کو 1938 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی اعزازی رکنیت دی گئی تھی اور ان کی تصویر دیگر رہنماؤں کے ساتھ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ یونین آفس میں لگائی گئی تھی۔تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما ستیش کمار نے رواں ہفتے 30 اپریل کو علی گڑھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر طارق منصور کے نام لکھے گئے خط میں یونیورسٹی میں آویزاں محمد علی جناح کی تصویر ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔اور اب بھارتی نیوز چینل ٹائمز ناؤ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ قائداعظم کی تصویر یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ یونین آفس سے غائب ہوگئی ہے۔تاہم اس حوالے سے اب تک کچھ سامنے نہیں آیا کہ یہ تصویر کس نے ہٹائی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یونیورسٹی کے ترجمان شافع کدوائی نے تصویر کی حمایت میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمد علی جناح اس جامعہ کے بانیان میں سے تھے اور ان کی یہ تصویر کئی عشروں سے یہاں لگی ہوئی ہے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ یہ روایت ہے کہ تمام لائف ممبرز کی تصاویر اسٹوڈنٹ یونین آفس میں لگائی جاتی ہیں اور جناح کو بھی یونیورسٹی کی تاحیات رکنیت دی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…