مدینہ منورہ(سی پی پی)مسجد نبوی میں اعتکاف کیلئے زائرین سے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ سعودی اخبار کے مطابق مسجد نبویؓ کی انتظامیہ کے عہدیدار عبدالواحد الحطاب نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں زائرین کیلئے اعتکاف کے انتظامات اور تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے زائرین سے اپیل کی کہ مسجد نبویؓ میں اعتکاف
کے خواہشمند افراد پہلی فرصت میں درخواست دیں۔انہوں نے کہا کہ درخواستیں وصول کرنے کا عمل 15شعبان سے شروع ہوگیا ہے جو یکم رمضان تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس دوران مسجد نبویؓ میں اعتکاف کرنے والوں کیلئے آگہی مہم چلائی جائیگی، انہیں ایک فلم بھی دکھائی جائے گی جس میں اعتکاف کے آداب اور ہدایات پیش کی جائیں گی، یہ کام مختلف زبانوں میں انجام دیا جائے گا۔