فریدآباد(نیوز ڈیسک)بھارتی داراحکومت میں خواتین کا جینا دوبھر ہو گیا، بھارتی دبنگوں نے بیٹیوں کا سکول جانا محال کر دیا، عورتیں کپڑوں میں کھرپا اور ہتھیار چھپانے پر مجبور ہو گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابقدہلی اور اس کے مضافات میں آئے دن زیادتی کے واقعات نے لوگوں کو فکر مندکردیا۔وزیر کابینہ وپل گوئل کی جانب سے لگائے گئے جنتا دربار میں ایک عورت نے اپنے کپڑوں سے کْھرپا نکال کر لہراتے ہوئے سب کوحیرت زدہ کردیا۔ عورت نے کہا کہ منتری جی!ہمیں اپنی
حفاظت آپ کے تحت کْھرپا(گھاس کاٹنے کا آلہ) چھپا کر رکھنا پڑتا ہے تاکہ بوقت ضرورت استعمال کیا جاسکے۔اس نے کہا کہ گاؤں میں دبنگوں اور ان کے لڑکوں نے بیٹی کا اسکو ل جانا محال کردیا ہے ان کی چھیڑخانیوں سے تنگ آکر پولیس میں شکایت درج کرانے گئی توپولیس والوں نے ڈانٹ کر بھگا دیا۔ عورت کی شکایت سن کر وزیرنے فوراً ڈی سی پی کو ہدایت کی کہ مذکورہ خاتون کی رپورٹ درج کرکے دبنگوں اور چھڑخانی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔