ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

امن کوششوں پر ٹرمپ نوبیل انعام کے مستحق ہیں،سربراہ جنوبی کوریا

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیؤل(این این آئی)جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان امن مساعی کیا شروع ہوئیں کہ جنوبی کوریا کے سربراہ نے ان کوششوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کا مرہون منت قرار دیتے ہوئے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کا مستحق قرار دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر مون جی ان نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی اور جنوبی کوریا کو امن کی راہ پر لانے کے بدلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن انعام کا حق دار ہونا چاہیے۔

انہوں نے یہ تجویز اس وقت دی جب کہا گیا کہ جنوبی کوریا کے آنجہانی صدر کیم ڈائی جونگ کی بیوہ کو امن انعام دیا جائے۔ ان کے شوہر کو 2000ء میں اس وقت کے شمالی کوریائی لیڈر کیم جونگ ال کے سے ملاقات کرنے پر امن انعام دیا گیا تھا۔جنوبی کوریا کی حکومت نے اعلان کیا کہ وہ شمالی کوریا کی سرحد پر پروپیگنڈہ لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے لیے تیار ہے۔ توقع ہے کہ شمالی کوریا بھی اس کی پیروی کرے گا۔ اس موقع پر جنوبی کوریا کے صدر نے کہا کہ ہمیں صرف امن کی ضرورت ہے، امریکی صدر کا کوریائی ممالک کے درمیان جنگ ختم کرانے میں اہم کردار ہے۔ انہیں امن نوبیل انعام ملنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…