بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سپر سپیڈ کارگو منصوبہ ،سعودی عرب سے دبئی کا سفر کتنے منٹ میں طے ہوگا؟پوری دنیا حیران

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)دبئی بین الاقوامی بندرگاہ کمپنی نے بتایا ہے کہ اس نے ورجن ہائیپر لوپ ون کمپنی کے تعاون سے دنیا کا تیز ترین کارگو ٹرین سسٹم تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے کم سے کم 10 ارب ڈالر کی ضرورت ہے اور اس پر سرمایہ کاری کے لیے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور بھارت کے شامل ہونے کے امکانات ہیں۔دبئی بین الاقوامی بندرگاہ کونسل کے

چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر سلطان احمد بن سلیم کا کہنا تھا کہ ہائپرلوپ ون کمپنی کے ساتھ ایک باضابطہ تقریب میں سپر سپیڈ ٹرین منصوبے پر اتفاق کیا گیا۔ اس معاہدے کو برطانوی ارب پتہ رچرڈ پرانسن کا تعاون حاصل ہے جو ہائیپر لوپ کے سب سے بڑے سرمایہ کار قرار دیے جاتے ہیں۔دبئی میں ہونے والی اس تقریب میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے بھی شرکت کی۔دونوں کمپنیوں نے ہائپر لوپ کے نام کو ’بین الاقوامی بندرگاہ کارگو سپیڈ‘ کا نام دینے سے اتفاق بھی کیا۔ سلیم کا کہنا تھا کہ ہم ٹرانسپورٹ کی دنیا میں ایک نیا انقلاب لانا چاہتے ہیں۔ سامان کی ترسیل کی تیز ترین کارگو سروس کی تکمیل کے بعد سعودی عرب سے دبئی کے درمیان سامان کی تریل 14 گھنتے سے کم ہو کر پونے گھنٹے یا ایک گھنٹے تک آجائے گی۔خیال رہے کہ بین الاقوامی دبئی کمپنی کے 40 ممالک میں 78 اسٹیشن ہیں۔ یہ کمپنی سالانہ 80 مال بردار بحری جہازوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔درایں اثناء ورجن ہائپرلوپ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو روپ لویڈ کا کہنا تھا کہ ابتدائی طورپر تجرباتی کارگو ٹرین سروس 10 سے 15 کلو میٹر تک چلائی جائے گی۔ اس کے بعد منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے کام آگے بڑھایا جائے گا۔لویڈ کا کہنا تھا کہ فی الحال یہ منصوبہ بھارت اور مشرق وسطیٰ کے درمیان ہے مگر اسے امریکا اور کینیڈا تک توسیع دی جاسکتی ہے۔ لویڈ کا کہنا تھا کہ سنہ مجھے یقین ہے کہ رواں سال کے آخر تک ہمارے پاس حکومت کی فنڈ سے تین منصوبے شروع کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔ ان میں سے دو سنہ 2019ء اور ایک 2020ء میں شروع کیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…