اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں معصوم بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی پر آخر کار بھارتی مظالم پر او آئی سی خواب غفلت سے جاگ گئی،ہنگامی اجلاس

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بڑھتے ہوئے حالیہ مظالم کے معاملے پر اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) نے جدہ میں ہنگامی اجلاس منعقد ہو ا۔ کشمیر کمیٹی کے سربراہ عبداللہ العلیم نے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کی اور کہا ہے کہ اسلامی ممالک کی تنظیم اور ممبر ممالک کی ہمدردیاں کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کی حمایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ

مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔پاکستان کی جانب سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے وفد کی قیادت کی اور کہا کہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے گزشتہ مہینوں کے دوران کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے، اور مسلح بھارتی فوجی معصوم شہریوں پر ظلم کی داستانیں رقم کررہے ہیں، گزشتہ ہفتوں کے دوران آٹھ سالہ آصفہ بانو کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، جبکہ خطے میں بنیادی انسانی حقوق کو پاما ل کیا جارہا ہے۔تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ سیکرٹری خارجہ نے او ، آئی ،سی کے ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن وامان کیلئے بہت ضروری ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کیاجائے۔ کشمیریوں کے نمائندہ غلام محمد صوفی نے ممبر ممالک کو بھارتی مظالم کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی او ر مسئلہ کشمیر کو دونوں ممالک کے درمیان مسائل کی جڑ قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر کے اندر بنیادی انسانی حقوق کو پامال کررہے ہیں، اور معصوم بچوں او رخواتین کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔واضع رہے کہ اسلامی ممالک کی تنظیم میں کشمیری کی حمایت کیلئے 1994ء میں ایک سیل قائم کیا گیا جس کا مقصد مسلم ممالک کی طرف سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی کی یقین دہانی کرانا تھا۔ اجلاس میں آزبائیجان، ترکی، سعودی عرب، اور نائیجر کے نمائندوں نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…