لاس اینجلس (آئی این پی)امریکا میں72 سالہ سابق پولیس اہل کار جوزف ڈی اینجلو پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ، اس پر ستر اور اسی کی دہائیوں میں کیلیفورنیا ریاست میں دہشت پھیلانے کا الزام ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوزف کو منگل کے روز اس کے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا اور جمعے کے روز عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج نے جوزف پر 1978 میں کیلیفورنیا کے
شمال میں دو امریکی خواتین کے قتل سے متعلق الزام پڑھ کر سنایا۔ مقدمے کی اگلی سماعت 14 مئی کو ہو گی۔جوزف کو جنوبی کیلیفورنیا میں قتل کی کارروائیاں کرنے سے متعلق چھ مزید الزامات کا سامنا ہے۔ وہ مجموعی طور پر قتل کے 12 اور عصمت دری کے تقریبا 50 جرائم کے علاوہ 120 کے قریب لوٹ مار کی کارروائیوں میں مشتبہ گردانا گیا ہے۔