بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ویڈیو میں مختصر لباس میں ملبوس خواتین کے نازییا مناظر دکھانے پر سعودی حکومت نے عوام سے معافی مانگ لی ، حیرت انگیز موقف سامنے آ گیا

datetime 29  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں اسپورٹس حکام نے ملک میں ورلڈ ریسلنگ کی تقریب کے دوران بڑی اسکرین پر مختصر لباس میں ملبوس خواتین ریسلرز کی تشہیر پر معافی مانگ لی،سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جدہ میں کنگ عبداللہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈ ریسلنگ ایونٹ میں بڑی تعداد میں مقامی خواتین اور بچوں نے شرکت کی تھی۔اس تقریب کے دوران ایک اشتہار میں مختصر لباس میں ملبوس خاتون ریسلر کو دکھایا گیا تھا۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق

مذکورہ اشتہار دیکھنے والے ناظرین کا کہنا تھا ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ انکارپوریشن کے گریٹیسٹ رائل رمبل کی متنازع تصاویر سامنے آتے ہی اشتہار کو کچھ دیر کے لیے بند کردیا گیا تھا۔سعودی جنرل اسپورٹس اتھارٹی نے آن لائن بیان جاری کرتے ہوئے اس واقعے پر معزرت کی۔ان کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو میں مختصر لباس میں ملبوس خواتین کے نازیبا مناظر شامل تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کبھی ایسے مقابلے نہیں دکھائیں گے جس میں خواتین ریسلرز بھی موجود ہوں۔واضح رہے کہ جمعے کے روز جدہ میں ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کی تقریب میں معروف ریسلر جون سینا، ٹرپل ایچ سمیت دیگر افراد نے شرکت کی تھی۔اس تقریب کا انعقاد ایسے موقع پر کیا گیا تھا جب سعودی حکومت عوامی تفریح پر آہستہ آہستہ اپنی پابندیاں ہٹا رہی ہے۔دوسری جانب انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای نے بھی اس حوالے سے بیان جاری کیا اور کہا کہ ہم دنیا بھر میں ہونے والی ہماری تقاریب میں مقامی روایات کا خیال رکھتے ہیں۔گزشتہ کئی ماہ سے سعودی عرب دنیا کے سامنے اپنے اعتدال پسند چہرے کو سامنے لانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے پہلے خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی کو ختم کیا گیا اور دسمبر میں اب پہلی مرتبہ ریاض میں صرف خواتین کے لیے کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔سعودی عرب میں کافی سخت نظام نافذ ہے مگر یہ کنسرٹ سعودی ولی عہد کے اصلاحاتی پروگرام کا حصہ تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…