ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

مودی سرکار نے لال قلعہ کی دیکھ بھال کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دے دیا

datetime 29  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی ) مودی سرکار کے اخلاقی دیوالیہ پن کی انتہا کا ایک اور ثبوت، مغلوں کی یادگار دلی کی پہچان لال قلعہ کی دیکھ بھال کا کام ایک نجی کمپنی کو ٹھیکے پر دے دیا۔اس فیصلے کے خلاف بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی بول اٹھیں جبکہ ملک بھر میں شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ تاریخی عمارتیں کسی بھی ملک کی ثقافت کا آئینہ ہوتی ہیں جن کی دیکھ بھال حکومتیں خود کرتی ہیں۔

لیکن بھارت شاید دنیا کا واحد ایسا ملک ہے جو اپنی ثقافت کی دیکھ بھال نہیں کر سکتا اور اس کا ثبوت ہے مودی سرکار کے دارالحکومت دلی کے تاریخی لال قلعے کی دیکھ بھال ایک نجی کمپنی کے سپرد کرنے کا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لال قلعے کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کا کام نجی کمپنی دالمیا بھارت لمیٹیڈ کو پانچ سال کے لئے پچیس کروڑ روپے ٹھیکے پر دے دیا ہے۔ یونیسکو کی عالمی ثقافتی عمارتوں کی فہرست میں شامل لال قلعے کو ٹھیکے پر دینے پر بھارت میں شدید تنقید کا سامنا ہے اور سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر لال قلعہ ہیش ٹیگ سے ٹرینڈ بن گیا ہے۔بھارتی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے ٹویٹر پر لکھا کہ کیوں حکومت تاریخی لال قلعہ کی دیکھ بھال نہیں کر سکتی۔ انہوں نے اسے قومی تاریخ کا سیاہ اور قابل افسوس دن قرار دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ مودی نے لال قلعہ بیچ دیا۔ بہت سے صارفین نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اب تاج محل سمیت دوسری تاریخی عمارتیں بھی بیچ دی جائیں گی جبکہ ایک نے دالمیا کو کرپشن کا بانی لکھ ڈالا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…