جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

اسرائیلی فوج کا زور دار آواز والے بموں کا استعمال، شدید دھماکے ، سینکڑوں فلسطینی زخمی ، متعدد ہلاکتیں

datetime 28  اپریل‬‮  2018 |

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 6فلسطینی شہید او950زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے 300 کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جن میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ

گزشتہ روز مشرقی غزہ میں فلسطینیوں نے حق واپسی کیلئے ریلیاں نکالیں۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر سیدھی گولیوں سے فائرنگ کی، آنسوگیس کا بے دریغ استعمال کیا اور دھاتی گولیوں سے بھی مظاہرین کو نشانہ بنایا۔اشرف القدرہ نے کہاکہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے6 فلسطینی مظاہرین شہید اور 950زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں سے 300 کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے کئی افراد کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے مظاہرین کو خوف زدہ کرنے کے لیے زور دار آواز پیدا کرنے والے بم بھی استعمال کیے۔ سرحد پر زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں۔خیال رہے فلسطینی 30 مارچ سے چھ ہفتوں پر مشتمل حق واپسی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس تحریک کے دوران اب تک تین درجن فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔ فلسطینی ہرجمعہ کو مشرقی سرحد کی طرف مارچ کرتے ہیں۔ اس تحریک کا یہ پانچواں جمعہ تھا۔ اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں پانچ ہزار فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…