اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

 10بہترین ایئرلائنز میں سب سے آگے کون؟معروف ایئرلائن نے مشرقی وسطیٰ کی بہترین بزنس اور اکانومی کلاس ایئرلائن کا اعزاز اپنے نام کرلیا 

datetime 27  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)10بہترین ایئرلائنز میں سب سے آگے کون؟معروف ایئرلائن نے مشرقی وسطیٰ کی بہترین بزنس اور اکانومی کلاس ایئرلائن کا اعزاز اپنے نام کرلیا ،تفصیلات کے مطابق سلطنت عمان کی ایوارڈ یافتہ قومی ایئرلائن عما ن ایئر نے مشرق وسطیٰ کی بہترین بزنس اور اکانومی کلاس ایئرلائن ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، عمان ایئر کواس اعزاز سے دی ورلڈ ٹریول ایوارڈزمیں نوازہ گیا ،

یاد رہے کہ یہ ایوارڈ عریبین ٹریول مارکیٹ میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ جسے ٹریول انڈسٹری کے شعبے میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ عمان ایئر کو یہ اعزاز راس الخیمہ میں منعقدہ پر وقار ڈنر کی تقریب میں دیا گیاجسے عمان ایئر کے چیف کمرشل آفیسر پاول سٹارس، اور کنٹری منیجر جمال الازکی نے وصول کیا۔ عمان ایئر نے یہ ایوارڈ مقابلے میں موجود مشرق وسطیٰ کی 10بہترین ایئرلائنز سے مقابلے میں جیتا ہے، جبکہ اس کے علاوہ عمان ایئر کو سال2014-15، 2016-17میں مسلسل کامیابیوں پر بھی ایک اور ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ اس موقع پر عمان ایئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر عبدالعزیز الرئیسی کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ عمان ایئر کو ورلڈ ٹریول ایوارڈز میں مشرق وسطیٰ کی بہترین بزنس اور اکانومی کلاس ایئرلائن ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، یہ ایوارڈ عمان ایئر کی اپنے صارفین کے لیے بہترین خدمات کی فراہمی کے وعدوں کی تکمیل کا منہ بولتا ثبوت ہے، ان کا کہنا تھا کہ عما ن ایئرکو سال2017کے دوران ورلڈ ٹریول ایوارڈز میں چار مختلف ایوارڈز سے نوازہ جاچکا ہے، عمان ایئر مستقبل میں بھی اپنے صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گی۔ سلطنت عمان کی ایوارڈ یافتہ قومی ایئرلائن عما ن ایئر نے مشرق وسطیٰ کی بہترین بزنس اور اکانومی کلاس ایئرلائن ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، عمان ایئر کواس اعزاز سے دی ورلڈ ٹریول ایوارڈزمیں نوازہ گیا ، یاد رہے کہ یہ ایوارڈ عریبین ٹریول مارکیٹ میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…