جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

مصر ، سعودی عرب اور غربِ اردن میں معمولاتِ زندگی درہم برہم ،مشرقِ وسطی اور شمالی افریقا کے ممالک میں غیر متوقع شدید بارشیں ،متعددہلاک،آئندہ 2روز میں کیا ہونیوالا ہے؟تشویشناک پیش گوئی کردی گئی

datetime 27  اپریل‬‮  2018 |

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) متعدد عرب ممالک کو رواں ہفتے کے دوران میں ناقابل پیشین گوئی موسمی صورت حال کا سامنا رہا ہے ۔مصر ، سعودی عرب اور غربِ اردن میں شدید بارشیں ہوئیں جس سے ٹریفک کا نظام اور معمولاتِ زندگی درہم برہم ہو کر ر ہ گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی صوبے جازان سمیت مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں میں موسمی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے

اور ریت کے طوفان کی وجہ سے ایک سو میٹر تک بھی کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔سعودی عرب کے ڈائریکٹر جنرل برائے شہری دفاع کا کہنا تھا مملکت کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور شدید بارش مزید 24گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ اور دوسرے شہروں میں گذشتہ دو روز میں شدید بارشیں ہوئیں اور قاہرہ کے مشرق میں شدید بارشوں سے بڑی شاہراہیں زیر آب آگئیں۔گذشتہ روز اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے میں شدید بارش ہوئی اور دو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے ۔ان میں ایک نوجوان اور ایک ضعیف العمر شخص تھا۔اس فلسطینی علاقے میں آیندہ دو روز تک سیلابی صورت حال متوقع ہے۔ سیلاب سے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں شاہراہیں بند اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔الجزائر کے شہر طائرت میں بھی شدید بارشوں کے بعد شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند کردی گئیں اور بہت سے عمارتیں اور مکانات زیر آب آ گئے ۔پڑوسی ملک مراکش کی قومی نظامت برائے موسمیات کے مطابق گرج چمک کے ساتھ آئندہ دوروز تک بارش کا امکان ہے ۔ متعدد عرب ممالک کو رواں ہفتے کے دوران میں ناقابل پیشین گوئی موسمی صورت حال کا سامنا رہا ہے ۔مصر ، سعودی عرب اور غربِ اردن میں شدید بارشیں ہوئیں جس سے ٹریفک کا نظام اور معمولاتِ زندگی درہم برہم ہو کر ر ہ گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی صوبے جازان سمیت مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں میں موسمی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے اور ریت کے طوفان کی وجہ سے ایک سو میٹر تک بھی کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…