ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

امریکی سپریم کورٹ ٹرمپ کی سفری پابندیوں کی توثیق کیلئے تیار

datetime 26  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی سپریم کورٹ کے کنزرویٹو اکثریتی ججزنے صدر ٹرمپ کی سفری پابندیوں کی توثیق کااشارہ دے دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کے کل 9 ججز میں سے 5 کنزرویٹو ہیں، جن کی جانب سے جون کے آخر تک پا بندیوں کی توثیق کے فیصلے کا امکان ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق کنزرویٹوجج جسٹس سیموئل الیٹو نے ٹرمپ کے فیصلے کی توثیق کا اشارہ دے دیا۔

انہوں نے ریمارکس دیئے کہ ٹرمپ کی سفری پابندی کسی طورمسلمانوں پرپابندی نہیں لگتی۔کنزرویٹو چیف جسٹس جان رابرٹس نے استفسار کیا کہ کیا صدر کو فارن پالیسی ایمرجنسیز پر ایکشن لینے سے روکا جا سکتا ہے؟جس پر ٹرمپ انتظامیہ کے وکیل نے کہا کہ مسلمانوں پر مکمل پابندی کے بیانات ٹرمپ نے صدارتی مہم کے دوران دیے تھے۔عدالتوں کو ایسے بیانات کی جانچ پڑتال نہیں کرنی چاہیے کیونکہ ٹرمپ اس وقت صدرنہیں تھے۔ریاست ہوائی کی قیادت میں چندریاستوں نیسفری پابندی پالیسی کوچیلنج کیا تھا، لبرل ججز نے ریاست ہوائی کے مو?قف کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق جون کے آخر تک پا بندیوں کی توثیق کے فیصلے کا امکان ہے۔پابندیو ں کی موجودہ فہرست میں جن 5 مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کے امریکا آنے پرپابندی عائد ہے ان میں ایران ،لیبیا، صو مالیہ، شام اور یمن شامل ہیں۔ستمبر میں اعلان کردہ پالیسی میں چاڈ کا نام بھی شامل تھا تاہم اسے 10 اپریل کو نکال دیا گیا، فہرست میں وینزویلا اور شمالی کوریا بھی شامل ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…