ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں صرف پانچ ریال میں ایسی چیز فروخت کرنے کا اعلان کردیاگیا کہ عوام بے قابو ہوگئے،دکان کے افتتاح پر بھگدڑ سے تین خواتین بے ہوش،پولیس کو طلب ،حیرت انگیزصورتحال

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عر ب کے شہر الباحہ میں 5 ریال میں پریشر ککر کا اشتہار دیکھ کر عوام کا سمندر امڈ آیا۔ نئی کھلنے والی دکان پر لوگوں کے بے تحاشہ ہجوم کے سبب پولیس کو حرکت میں آنا پڑا۔عرب ٹی وی کے مطابق الباحہ ریجن میں برتنوں کی نئی کھلنے والی دکان کا اشتہار اسنیپ چیٹ پر دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد افتتاح والے دن دکان پر پہنچی

جس کے سبب سڑک پر ٹریفک کی روانی شدید متاثرہوئی اور شاہراہ بلاک ہو گئی ۔ٹریفک اژدھام کی اطلاع ملنے پر محکمہ ٹریفک کی مدد طلب کرنا پڑی ۔ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد شاہراہ کو کھلوایا اور لوگوں کو منتشر کیا۔ شہری دفاع کو کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے طلب کیا گیا جس نے لوگوں کو ہٹانے کیلئے اہم کردار ادا کیا ۔دکان کے باہر بھگدڑ سے تین خواتین بے ہوش ہو گئیں جنہیں ہلال الاحمر کے اہلکاروں نے موقع پر طبی امداد فراہم کی ۔ برتنوں کی نئی دکان کے مالکان نے افتتاح کے حوالے سے اسنیپ چیٹ پر اشتہار جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ افتتاح کے موقع پر پریشر ککر صرف 5 ریال میں حاصل کریں ،اشتہار دیکھ کر الباحہ شہرہی سے نہیں بلکہ قرب و جوار سے بھی بڑی تعداد میں لوگ وہاں پہنچ گئے جس کی وجہ سے شاہراہ عام مکمل طور ر بند ہو گئی ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ دکان مالکان کو اشتہار دیتے ہوئے اس بات کا بندوبست کرنا چاہئے کہ رش ہونے کی صورت میں کس طرح کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔دکاندار نے اشتہار تو جاری کر دیا مگر کسی قسم کی کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی جس کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ سعودی عر ب کے شہر الباحہ میں 5 ریال میں پریشر ککر کا اشتہار دیکھ کر عوام کا سمندر امڈ آیا۔ نئی کھلنے والی دکان پر لوگوں کے بے تحاشہ ہجوم کے سبب پولیس کو حرکت میں آنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…