اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

کوریا کی عشروں پرانی لڑائی کا خاتمہ، جنوبی کوریا کو میری آشیرباد حاصل ہے، ٹرمپ

datetime 18  اپریل‬‮  2018 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کو اْن کی آشیرباد حاصل ہے کہ وہ 1950 کی دہائی کی کوریائی لڑائی کے خاتمے کے معاملے پر شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کے ساتھ ملاقات کے بعد ٹرمپ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ لڑائی ختم کرنے کے لیے اْنھیں میری آشیرباد حاصل ہے۔صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ لوگ اس بات کا احساس نہیں کرتے کہ کوریائی لڑائی ختم نہیں ہوئی۔

یہ ابھی جاری ہے۔ اور وہ لڑائی کو ختم کرنے پر بات چیت کر رہے ہیں۔اصل لڑائی سنہ 1953 میں اْس وقت بند ہوئی تھی جب امریکہ نے (جو اقوام متحدہ کی افواج کی کمان کر رہا تھا) شمالی کوریا اور چین کے ساتھ آرمسٹائس کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔دستخط کرنے والوں میں جنوبی کوریا شامل نہیں تھا اور دونوں کوریاؤں نے تب سے سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے۔آبے نے شمالی کوریا کے سربراہ، کم جونگ اْن کے ساتھ سربراہ اجلاس کرنے پر رضامندی پر ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدام کے لیے ہمت درکار ہوتی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ یہ بات چیت غالباً جون کے اوائل میں یا کچھ پہلے ہوگی، اگر معاملات ٹھیک سے آگے بڑھتے ہیں۔ یہ بھی امکان ہے کہ معاملات ٹھیک نہ رہیں، اور ہماری ملاقاتیں نہ ہو سکیں، لیکن ہماری کوشش رہے گی کہ ہم اس راہ پر پختگی سے چلتے رہیں۔اس کے فوری بعد ایک تفصیلی باہمی ملاقات میں ٹرمپ نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ سربراہ اجلاس کی تیاری کے حوالے سے ہم نے شمالی کوریا کے ساتھ براہِ راست بات کا آغاز کیا ہے۔ انتہائی اعلیٰ سطح پر ہمارے براہ راست مذاکرات ہوئے ہیں۔صدر نے شمالی کوریا کے لیے کہا کہ وہ ہماری عزت کرتے ہیں، اور ہم اْن کی عزت کرتے ہیں۔آبے نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ٹرمپ ان معاملات پر بھی کِم سے بات کریں گے جو جاپان کے لیے باعثِ تشویش ہیں، جس میں کئی عشروں سے جاپانی شہریوں کے اغوا کا معاملہ شامل ہے۔اْنھوں نے امریکی صدر کی تعریف کی کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے عزائم اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے معاملوں پر صدر ٹرمپ نے ٹھوس مؤقف اختیار کر رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…