جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

فیس بک اور واٹس ایپ میں مصروف رہنے کی سزا،شوہر نے بیوی کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ کسی نے سوچاتک نہ ہوگا، لرزہ خیز اقدام

datetime 17  اپریل‬‮  2018 |

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں فیس بک اور واٹس ایپ میں مصروف رہنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کے شہر گڑگاؤں میں انٹرنیٹ کے کثرت سے استعمال پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا ٗپولیس نے ملزم ہریام کو گرفتار کرلیا ہے۔ ہریام پر اپنی بیوی کو سوتے میں گلا گھونٹ کر قتل کرنے کا الزام ہے۔ ملزم نے کہا کہ اس نے کئی بار مقتولہ کو سمجھایا لیکن وہ باز نہیں آئی جس پر طیش میں آکر اس نے اپنی بیوی کو جان سے مار ڈالا۔اگلے روز اس کا سسر بیٹی سے ملنے آیا تو

لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے عدالت میں پیش کردیا جہاں اس کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ہریام کمپیوٹر ٹھیک کرنے کا کام کرتا ہے۔ ملزم کی شادی 2006 میں ہوئی تھی اور اس کے دو بچے ہیں ٗدوران تفتیش 35 سالہ ملزم ہریام نے بتایا کہ اس کی 32 سالہ بیوی لکشمی گھنٹوں انٹرنیٹ پر مصروف رہتی تھی اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور واٹس ایپ پر لوگوں سے باتیں کرتی رہتی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…