جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

عوام بھوکے ننگے،مودی سرکار پر جنگی جنون سوار، 110لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ،جانتے ہیں کتنے ارب ڈالر خرچ ہونگے؟

datetime 7  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(سی پی پی) بھارت15ارب ڈالر کی مالیت کے 110لڑاکا طیارے خریدے گا،جنگی ہتھیار اور طیارے بنانے والے معروف بین الاقوامی اداروں جیسے بوئنگ، لوک ہیڈ مارٹن، ساب، اور ڈاسسالٹ ایوی ایشن اپنی بولیاں دیں گے۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت پندرہ ارب ڈالر کی مالیت کے 110 لڑاکا طیارے خریدنے کی تیاری کر رہا ہے۔بھارتی فضائیہ نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ 110 فائٹرز جیٹس کے اضافے سے جنگی بیڑے میں کمی پوری ہوجائے گی اور انڈین ایئرفورس کی استعداد میں اضافہ ہو گا۔

جنگی ہتھیار اور طیارے بنانے والے معروف بین الاقوامی اداروں جیسے بوئنگ، لوک ہیڈ مارٹن، ساب، اور ڈاسسالٹ ایوی ایشن اپنی بولیاں دیں گے۔انڈین ایئر فورس کے اہم افسر کا بین الاقوامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طیاروں کی تیاری کا 85 فیصد کام بھارت میں ہی کیا جائے گا اس لیے طیاروں کی تیاری بھارت میں ہی کی جائے گی تاکہ مقامی صنعت کو فروغ مل سکے جس پر جنگی طیارے بنانے والی کمپنی لوک ہیڈ نے اپنا ایف- 16 پروڈکشن لائن بھارت میں منتقل کرنے کی پیشکش کردی ہے۔واضح رہے بھارتی وزارت دفاع نے اس سے قبل سنگل انجن طیاروں کی خریداری کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا تاہم رواں سال فروری میں مودی حکومت نے دو انجن والے ایئر کرافٹ کی تیاری پر زور دیا تھا جس کے بعد بھارتی فضائیہ نے 110 فائٹرز جیٹس کی تیاری کے لیے ٹینڈرز طلب کر لیے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…